سورة الزمر - آیت 50

قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہی بات ان لوگوں نے بھی کہی جوان سے پہلے گزرچکے ہیں مگر جو کچھ وہ کرتے رہے ان کے کچھ بھی کا منہ آیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس طرح قارون نے بھی کہا تھا، لیکن بالآخر وہ اپنے خزانوں سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا۔ ﴿فَمَا أَغْنَى﴾ میں مَا استفہامیہ بھی ہو سکتا ہے اور نافیہ بھی۔ دونوں طرح معنی صحیح ہے۔