سورة الزمر - آیت 24

أَفَمَن يَتَّقِي بِوَجْهِهِ سُوءَ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَقِيلَ لِلظَّالِمِينَ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بھلاجوشخص قیامت کے دن بدترین عذاب سے اپنے چہرہ کے ذریعے سے بچے گا (اس کی بدحالی کا کون اندازہ کرسکتا ہے) اور ظالموں سے کہہ دیا جائے گا تم جوکمائی کرتے رہے ہو اب اس کے وبال کا مزہ چکھو

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی کیا یہ شخص، اس شخص کے برابر ہو سکتا ہے جو قیامت والے دن بالکل بے خوف اور امن میں ہوگا؟ یعنی محذوف عبارت ملا کر اس کا یہ مفہوم ہوگا۔