سورة ص - آیت 60

قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ جواب دیں گے نہیں بلکہ خوش آمدید نہ ہوتم ہی تو یہ عذاب ہمارے آگے لائے ہو سوبہت ہی براٹھکانا ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی تم ہی کفر وضلالت کے راستے ہمارے سامنے مزین کرکے پیش کرتے تھے، یوں گویا اس عذاب جہنم کے پیش کار تو تم ہی ہو۔ یہ پیروکار، اپنے مقتداؤں کو کہیں گے۔