سورة ص - آیت 54
إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ ہمارا رزق ہے جوکبھی ختم ہونے والا نہیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- رزق، بمعنی عطیہ ہے اور هَذَا سے ہر قسم کی مذکور نعمتیں اور وہ اکرام واعزاز مراد ہیں جن سے اہل جنت بہرہ یاب ہوں گے۔ نفاد کےمعنی انقطاع اور خاتمے کے ہیں۔ یہ نعمتیں بھی غیر فانی ہوں گی اور اعزاز وکرام بھی دائمی۔