سورة ص - آیت 52
وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ان کے پاس نیچی نظر رکھنے والی ہم سن بیویاں ہوں گی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی جن کی نگاہیں اپنے خاوندوں سے متجاوز نہیں ہوں گی۔ أَتْرَابٌ، تِرْبٌ کی جمع ہے، ہم عمر یا لازوال حسن وجمال کی حامل۔ (فتح القدیر)