سورة ص - آیت 38
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور دوسرے شیاطین کو جوزنجیروں میں جکڑے رہتے تھے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جنات میں سے جو سرکش یا کافر ہوتے، انہیں بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا، تاکہ وہ اپنے کفر یا سرکشی کی وجہ سے سرتابی نہ کر سکیں۔