سورة ص - آیت 20
وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم نے اس کی سلطنت کو خوب مضبوط کیا تھا اور ہم نے اس کو حکمت اور فیصلہ کن خطاب کرنے کی صلاحیت عطا کی تھی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔ ** یعنی نبوت، اصابت رائے، قول سداد اور فعل صواب۔ *** یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت وتفقہ اور استدلال وبیان کی قوت۔