سورة الصافات - آیت 170

فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگر (جب وہ ذکر آگیا تو) انہوں نے اس کتاب کو انکار کردیا سوعنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ان کی آرزو کے مطابق جب رسول اللہ (ﷺ) ہادی بن کر آگئے، قرآن مجید بھی نازل کر دیا گیا تو ان پر ایمان لانے کے بجائے، ان کا انکار کر دیا۔ 2- یہ تہدید و وعید ہے کہ اس تکذیب کا انجام عنقریب ان کو معلوم ہو جائے گا۔