سورة الصافات - آیت 166

وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم (اللہ کی) تسبیح میں لگے ہوئے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مطلب یہ ہے کہ فرشتے بھی اللہ کی مخلوق اور اس کے خاص بندے ہیں جو ہر وقت اللہ کی عبادت میں اور اس کی تسبیح وتقدیس میں مصروف رہتے ہیں، نہ کہ وہ اللہ کی بیٹیاں ہیں جیسا کہ مشرکین کہتے ہیں۔