سورة الصافات - آیت 78

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (اسی طرح) بعد میں آنے والی قوموں اور نسلوں کے لیے دعوت نوحی کو وسیلہ ہدایت قرار دیا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح (عليہ السلام) کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح (عليہ السلام) پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔