سورة الصافات - آیت 52

يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ (طنزا) کہا کرتا تھا کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی یہ بات وہ استہزا اور مذاق کے طور پر کہا کرتا تھا، مقصد اس کا یہ تھا کہ یہ تو ناممکن ہے کیا ایسی ناممکن الوقوع بات پر تو یقین رکھتا ہے؟