سورة يس - آیت 58

سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا جائے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اللہ کا یہ سلام، فرشتے اہل جنت کو پہنچائیں گے۔ بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خود سلام سے نوازے گا۔