سورة يس - آیت 23

أَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِ آلِهَةً إِن يُرِدْنِ الرَّحْمَٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلَا يُنقِذُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا میں اسے چھوڑ کر ایسے معبود بنالوں کہ خدائے رحمن مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تونہ ان کی شفاعت میرے کام آسکتی ہے اور نہ یہ مجھے چھڑاہی سکتے ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ ان معبودان باطلہ کی بے بسی کی وضاحت ہے جن کی عبادت اس کی قوم کرتی تھی اور شرک کی اس گمراہی سے نکالنے کے لئے رسول ان کی طرف بھیجے گئے تھے۔ نہ بچا سکیں کا مطلب ہے کہ اللہ اگر مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو یہ بچا نہیں سکتے۔