سورة فاطر - آیت 25
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالْكِتَابِ الْمُنِيرِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں وہ بھی جھٹلا چکے ہیں ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل اور صحیفے اور روشن کتاب لے کرآئے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* تاکہ کوئی قوم یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں تو ایمان وکفر کا پتہ ہی نہیں، اس لئے کہ ہمارے پاس کوئی پیغمبر ہی نہیں آیا۔ بنابریں اللہ نے ہر امت میں نبی بھیجا، جس طرح دوسرے مقام پر بھی فرمایا ﴿وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ﴾ (الرعد: 7) ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولا﴾ الآیۃ (النحل: 26)