سورة سبأ - آیت 51
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأُخِذُوا مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کاش آپ ان کو اس وقت دیکھیں گے جب یہ گھبرارہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جاسکیں گے اور قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* فَلا فَوْتَ، کہیں بھاگ نہیں سکیں گے؟ کیونکہ وہ اللہ کی گرفت میں ہوں گے، یہ میدان محشر کا بیان ہے۔