سورة الأحزاب - آیت 46

وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(انسانوں کی غلامی سے بغاوت) اور اللہ کی (وفاداری) کی طرف دعوت دینے والا ایک روشن ومنور چراغ بنا کر دنیا دنیا میں مبعوث فرمایا (٩)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس طرح چراغ سے اندھیرے دور ہوجاتے ہیں، اسی طرح آپ (ﷺ) کے ذریعے سے کفر وشرک کی تاریکیاں دور ہوئیں۔ علاوہ ازیں اس چراغ سے کسب ضیا کرکے جو کمال وسعادت حاصل کرنا چاہے، کرسکتا ہے۔ اس لئے کہ یہ چراغ قیامت تک روشن ہے۔