سورة السجدة - آیت 23

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَلَا تَكُن فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَائِهِ ۖ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یقینا ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تھی لہذا آپ اس کتاب کے ملنے میں کسی قسم کاشک نہ کیجئے اور ہم نے اس تورات کو بنی اسرائیل کے لیے رہنما بنایا تھا (٦)۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٣۔ ١ کہا جاتا ہے کہ اشارہ ہے اس ملاقات کی طرف جو معراج کی رات نبی اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے درمیان ہوئی، جس میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے نمازوں میں تخفیف کرانے کا مشورہ دیا تھاـ ٢٣۔ ٢ ' اس ' سے مراد کتاب (تورات) ہے یا خود حضرت موسیٰ علیہ السلام۔