سورة الروم - آیت 60

فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سو (اے پیغمبر) آپ صبر کیجئے بے شک اللہ کا وعدہ برحق ہے، اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو ہلکی باتوں پر آمادہ نہ کردیں (١٥)۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٦٠۔ ١ یعنی ان کی مخالفت و عناد پر اور ان کی تکلیف دہ باتوں پر، اس لئے کہ اللہ نے آپ سے مدد کا وعدہ کیا ہے، یقینا حق ہے جو بہر صورت پورا ہوگا۔ ٦٠۔ ٢ یعنی آپ کو غضب ناک کر کے صبر و حلم ترک کرنے یا خوش آمد پر مجبور نہ کردیں بلکہ آپ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں اور اس سے انحراف نہ کریں۔