سورة الروم - آیت 23

وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور خدا کی آیات میں تمہارا رات کو سونا اور دن میں خدا کے احسان کو تلاش کرنا ہے بلاشبہ اس میں سننے والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* نیند کا، باعث سکون وراحت ہونا چاہئے وہ رات کو ہو یا بہ وقت قیلولہ، اور دن کو تجارت وکاروبار کے ذریعے سے اللہ کا فضل تلاش کرنا، یہ مضمون کئی جگہ گزر چکاہے۔