سورة القصص - آیت 68

وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور آپ کارب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے منتخب کرلیتا ہے یہ انتخاب ان لوگوں کا کام نہیں ہے اللہ ان کے شرک اور شرکاء سے پاک اور بلند ہے جو یہ لوگ کرتے اور بناتے ہیں (١٨)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اللہ تعالیٰ مختار کل ہے۔ اس کے مقابلے میں کسی کو سرے سے کوئی اختیار ہی نہیں، چہ جائیکہ کوئی مختار کل ہو۔