سورة القصص - آیت 49

قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِّنْ عِندِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَىٰ مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی ان سے کہہ دیجئے اگر تم سچے ہو تو اللہ کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جوہدایت کرنے میں ان دونوں سے بہتر ہو تو میں اس کی پیروی اختیار کرلوں گا (١٢)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اگر تم اس دعوے میں سچے ہو کہ قرآن مجید اور تورات دونوں جادو ہیں، تو تم کوئی اور کتاب الٰہی پیش کر دو، جو ان سے زیادہ ہدایت والی ہو، میں اس کی پیروی کر لوں گا۔ کیونکہ میں تو ہدایت کا طالب اور پیرو ہوں۔