سورة القصص - آیت 6

وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور انہی کی حکومت ملک میں قائم کرادیں، فرعون وہامان اور حکمران قوم کو جس ضعیف قوم کی طرف سے (بغاوت وخروج) کا کٹھکا لگارہتا تھا (اور جس کے لیے وہ انہیں کمزور رکھتے تھے) وہی انکے سامنے لائیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہاں زمین سے مراد ارض شام ہے جہاں وہ کنعانیوں کی زمین کے وارث بنے کیونکہ مصر سے نکلنے کے بعد بنی اسرائیل مصر واپس نہیں گئے، واللهُ أَعْلَمُ۔ 2- یعنی انہیں جو اندیشہ تھا کہ ایک اسرائیلی کے ہاتھوں فرعون کی اور اس کے ملک ولشکر کی تباہی ہوگی، ان کے اس اندیشے کو ہم نے حقیقت کر دکھایا۔