سورة النمل - آیت 57

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آخرکار ہم نے لوط اور اس کے اہل خانہ کو نجات دی، بجز اس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے مقدر کررکھا تھا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی پہلے ہی اس کی بابت یہ اندازہ یعنی تقدیر الٰہی میں تھا کہ وہ انہی پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی جو عذاب سے دوچار ہوں گے۔