سورة النمل - آیت 50

وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور انہوں نے ایک خفیہ سازش کی اور ہم نے بھی ایک تدبیر کی جس کی انہیں خبر نہ تھی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ان کا مکر یہی تھا کہ انہوں نے باہم حلف اٹھایا کہ رات کی تاریکی میں اس منصوبۂ قتل کو بروئے کار لائیں اور تین دن پورے ہونے سے پہلے ہی ہم صالح (عليہ السلام) اور ان کے گھر والوں کو ٹھکانے لگادیں۔ 2- یعنی ہم نے ان کی اس سازش کا بدلہ دیا اور انہیں ہلاک کردیا۔ اسے بھی مَكَرْنَا مَكْرًا سے مشاکلت کے طور پر تعبیر کیا گیا ہے۔ 3- اللہ کی اس تدبیر (مکر) کو سمجھتے ہی نہ تھے۔