سورة النمل - آیت 41

قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سلیمان نے کہا، اس کے لیے اس کے عرش میں تبدیلی کردو تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ صحیح بات تک ہدایت پاتی ہے یا یہ ان لوگوں میں سے ہے جو راہ نہیں پاتے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس کے رنگ روپ یا وضع وہیئت میں تبدیلی کردو۔ ** یعنی وہ اس بات سے آگاہ ہوتی ہے کہ یہ تخت اسی کا ہے یا اس کو سمجھ نہیں پاتی؟ دوسرا مطلب ہے کہ وہ راہ ہدایت پاتی ہے یا نہیں؟ یعنی اتنا بڑا معجزہ دیکھ کر بھی اس پر راہ ہدایت واضح ہو تی ہے یا نہیں؟