سورة النمل - آیت 34

قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً ۖ وَكَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ملکہ نے کہا، بلاشبہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اسے برباد کردیتے ہیں اور وہاں کے معززباشندوں کو ذلیل کردیتے ہیں اور ایسا ہی کیا کرتے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی طاقت کے ذریعے سے فتح کرتے ہوئے۔ 2- یعنی قتل و غارت گری کرکے اور قیدی بنا کر۔ 3- بعض مفسرین کے نزدیک یہ اللہ کا قول ہےجو ملکۂ سبا کی تائید میں ہے اور بعض کے نزدیک یہ بلقیس ہی کا کلام اور اس کا تتمہ ہے اور یہی سیاق کے زیادہ قریب ہے۔