سورة النمل - آیت 14

وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا ۚ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور انہوں نے از راہ ظلم وتکبر ان کا انکار کردیا، حالانکہ ان کے دل ان (صداقت کا) یقین کرچکے تھے، سو دیکھیے کہ ان مفسدوں کا انجام کیسا ہوا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی علم کے باوجود جو انہوں نے انکار کیا تو اس کی وجہ ان کا ظلم اور استکبار تھا۔