سورة النمل - آیت 9

يَا مُوسَىٰ إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے موسیٰ یہ میں ہوں اللہ، زبردست اور دانا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* درخت سے ندا کا آنا، حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کے لیے باعث تعجب تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، موسیٰ ! تعجب نہ کر میں ہی اللہ ہوں۔