سورة الشعراء - آیت 173

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان پر پتھروں کامینہ برسایا، سو کیا ہی برا تھا وہ مینہ جوان ڈرائے گئے لوگوں پر برسایا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی نشان زندہ کنکر پتھروں کی بارش سے ہم نے ان کو ہلاک کیا اور ان کی بسیتوں کو ان پر الٹ دیاگیا، جیسا کہ سورۂ ہود۔ 83،82 میں بیان ہوا۔