سورة الشعراء - آیت 110
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت بجالاؤ
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ تاکید کے طور پر بھی ہے اور الگ الگ سبب کی بنا پر بھی، پہلے اطاعت کی دعوت، امانت داری کی بنیاد پر تھی اور اب یہ دعوت اطاعت عدم طمع کی وجہ سے ہے۔