سورة الشعراء - آیت 101
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور نہ کوئی جگری دوست
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* گناہ گار اہل ایمان کی سفارش تو اللہ کی اجازت کے بعد انبیا وصلحا بالخصوص حضرت نبی کریم (ﷺ) فرمائیں گے۔ لیکن کافروں اور مشرکوں کے لیے سفارش کرنے کی کسی کو اجازت ہوگی نہ حوصلہ، اور نہ وہاں کوئی دوستی ہی کام آئے گی۔