سورة الشعراء - آیت 98
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جبکہ ہم تم کو رب العالمین کے مساوی درجہ دیا کرتے تھے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* دنیا میں تو ہر ترشا ہوا پتھر اور قبر پر بنا ہوا خوش نما قبہ، مشرکوں کو خدائی اختیارات کاحامل نظر آتا ہے۔ لیکن قیامت کو پتہ چلے گا کہ یہ تو کھلی گمراہی تھی کہ وہ انہیں رب کے برابر سمجھتے رہے۔