سورة الشعراء - آیت 77

فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ سب میرے دشمن ہیں بجز ایک رب العالمین کے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی وہ دشمن نہیں، بلکہ وہ تو دنیا وآخرت میں میرا ولی اور دوست ہے۔