سورة الشعراء - آیت 62

قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

موسی نے کہا ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضروری میری رہنمائی فرمائے گا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے تسلی دی کہ تمہارا اندیشہ صحیح نہیں، اب دوبارہ تم فرعون کی گرفت میں نہیں جاؤ گے۔ میرا رب یقیناً نجات کے راستے کی نشاندہی فرمائے گا۔