سورة الشعراء - آیت 60

فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

چنانچہ صبح ہوتے ہی وہ لوگ ان کے تعاقب میں چل پڑے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جب صبح ہوئی اور فرعون کو پتہ چلا کہ بنی اسرائیل راتوں رات یہاں سےنکل گئے ہیں، تو اس کے پندار اقتدار کو بڑی ٹھیس پہنچی۔ اور سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکل کھڑا ہوا۔