سورة الشعراء - آیت 30
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس پر موسیٰ نے کہا اگرچہ میں تیرے سامنے کوئی صریح چیز (معجزہ) لے آؤں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ایسی کوئی چیز یا معجزہ جس سے واضح ہو جائے کہ میں سچا اور واقعی اللہ کا رسول ہوں، تب بھی تو میری صداقت کو تسلیم نہیں کرے گا؟