سورة الشعراء - آیت 28
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
موسی نے کہا وہ مشرق اور مغرب کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے ان سب کارب ہے اگر تم عقل رکھتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جس نے مشرق کو مشرق بنایا، جس سے کواکب طلوع ہوتے ہیں اور مغرب کو مغرب بنایا جس میں کواکب غروب ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کے درمیان جو کچھ ہے، ان سب کا رب اور ان کا انتظام کرنے والا بھی وہی ہے۔