سورة الشعراء - آیت 13

وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی لہذا آپ ہارون پر بھی وحی بھیج دیجئے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس خوف سے کہ وہ نہایت سرکش ہے، میری تکذیب کرے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ طبعی خوف انبیا کو بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ 2- یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) زیادہ فصیح اللسان نہیں تھے۔ یا اس طرف کہ زبان پر انگارہ رکھنے کی وجہ سے لکنت پیدا ہوگئی تھی، جسے اہل تفسیر بیان کرتےہیں۔ 3- یعنی ان کی طرف جبرائیل (عليہ السلام) کو وحی دے کر بھیج اور انہیں بھی وحی ونبوت سے سرفراز فرما کر میرا معاون بنا۔