سورة الشعراء - آیت 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے نبی آپ شاید (اس غم میں) اپنی جان کھوبیٹھیں کہ ہی لوگ ایمان نہیں لاتے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* نبی (ﷺ) کو انسانیت سے جو ہمدردی اور ان کی ہدایت کے لیے جو تڑپ تھی ، اس میں اس کا اظہار ہے۔