سورة الفرقان - آیت 73
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جب ان کو ان کے رب کی آیات سنا کرنصیحت کی جاتی ہے تو وہ ان پر اوندھے اور بہرے ہو کر نہیں رہ جاتے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی وہ ان سے اعراض وغفلت نہیں برتتے، جیسے وہ بہرے ہوں کہ سنیں ہی نہیں یا اندھے ہوں کہ دیکھیں ہی نہیں۔ بلکہ وہ غور اور توجہ سے سنتے اور انہیں آویزہ گوش اور حرزجان بناتے ہیں۔