سورة الفرقان - آیت 52
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سوائے نبی آپ ان کافروں کا کہنا نہ مانیے اور اس قرآن کے ذریعہ سے ان کا سخت مقابلہ کیجئے (١١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جَاهِدْهُمْ بِهِ میں ”ھا“ کا مرجع قرآن ہے یعنی اس قرآن کے ذریعے سے جہاد کریں، یہ آیت مکی ہے، ابھی جہاد کا حکم نہیں ملا تھا۔ اس لیے مطلب یہ ہوا کہ قرآن کے اوامر ونواہی کھول کھول کر بیان کریں اور اہل کفر کے لیے جو زجر وتوبیخ اور وعیدیں ہیں، وہ واضح کریں۔