سورة الفرقان - آیت 8

أَوْ يُلْقَىٰ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ۚ وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یا اس کی طرف کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتا یاس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے وہ کھایا کرتا، اور ظالم کہتے ہیں تم ایک سحرزدہ آدمی کے پیچھے لگے ہو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- تاکہ طلب رزق سے وہ بے نیاز ہوتا۔ 2- تاکہ اس کی حیثیت تو ہم سے کچھ ممتاز ہوجاتی۔ 3- یعنی جس کی عقل و فہم سحر زدہ اور مختل ہے۔