سورة المؤمنون - آیت 69
أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یا یہ اپنے رسول کو پہچان نہ سکے اس لیے منکر ہوگئے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ بطور توبیخ کے ہے، کیونکہ وہ پیغمبر کے نسب، خاندان اور اسی طرح اس کی صداقت وامانت، راست بازی اور اخلاق وکردار کی بلندی کو جانتے تھے اور اس کا اعتراف کرتے تھے۔