سورة المؤمنون - آیت 39
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس پر اس رسول نے دعا مانگی خدایا انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے، پس تو میری مدد کر۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بالآخر، حضرت نوح (عليہ السلام) کی طرح، اس پیغمبر نے بھی بارگاہ الٰہی میں، مدد کے لئے، دست دعا دراز کر دیا۔