سورة الحج - آیت 22

كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب کبھی (عذاب کے) دکھ سے بیقرار ہو کر نکلنا چاہیں گے تو اسی میں لوٹا دیے جائیں گے کہ (اب نکلتے کیوں ہو؟) عذاب سوزاں کا مزہ چکھو۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس میں جہنمیوں کے عذاب کی کچھ تفصیل بیان کی گئی ہے جو انہیں وہاں بھگتنا ہوگا۔