سورة الأنبياء - آیت 72
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (پھر) ہم نے اسے (ایک فرزند) اسحاق عطا فرمایا اور مزید برآں (پوتا) یعقوب، ان سب کو ہم نے نیک کردار بنایا تھا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* نَافِلَۃ، زائد کو کہتے ہیں، یعنی حضرت ابراہیم (عليہ السلام) نے تو صرف بیٹے کے لئے دعا کی تھی، ہم نے بغیر دعا مزید پوتا بھی عطا کر دیا۔