سورة الأنبياء - آیت 32
وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا ۖ وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم نے آسمان کو ایک چھت کی طرح بنا دیا (ہر طرح کے نقص اور خرابی سے) محفوظ مگر یہ لوگ اس کی نشانیوں سے رخ پھیرے ہوئے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ﴿سَقْفًا مَحْفُوظًا﴾ زمین کے لئے محفوظ چھت، جس طرح خیمے اور قبے کی چھت ہوتی ہے یا اس معنی میں محفوظ کہ ان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، ورنہ آسمان زمین پر گر پڑیں تو زمین کا سارا نظام تہ وبالا ہو سکتا ہے۔ یا شیاطین سے محفوظ جیسے فرمایا ﴿وَحَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍ﴾ ( الحجر:17)