سورة الأنبياء - آیت 16

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (دیکھو) ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھھ ان کے د رمیا ہے کچھ کھیل تماشا کرتے ہوئے نہیں بنایا ہے ( بلکہ کسی مصلحت و مقصد سے بنایا ہے)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بلکہ اس کے کئی مقاصد اور حکمتیں ہیں، مثلاً بندے میرا ذکر وشکر کریں، نیکوں کو نیکیوں کی جزا اور بدوں کو بدیوں کی سزا دی جائے۔ وغیرہ۔