سورة طه - آیت 91

قَالُوا لَن نَّبْرَحَ عَلَيْهِ عَاكِفِينَ حَتَّىٰ يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگر انہوں نے جواب دیا تھھا جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آجائے ہم اس کی پرستش پر جمے ہی رہیں گے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حضرت ہارون (عليہ السلام) نے یہ اس وقت کہا جب یہ قوم سامری کے پیچھے لگ کر بچھڑے کی عبادت میں لگ گئی۔ ** اسرائیلیوں کو یہ گو سالہ اتنا اچھا لگا کہ ہارون (عليہ السلام) کی بات کی بھی پروا نہیں کی اور اس کی تعظیم وعبادت چھوڑنے سے انکار کر دیا۔