سورة طه - آیت 82
وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (میں نے کہا) جو کوئی توبہ کرے، ایمان لائے، نیک عمل ہو، تو میں یقینا اس کے لیے بڑا ہی بخشنے والا ہوں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی مغفرت الٰہی کا مستحق بننے کے لئے چار چیزیں ضروری ہیں۔ کفر وشرک اور معاصی سے توبہ، ایمان، عمل صالح اور راہ راست پر چلتے رہنا یعنی استقلال حتٰی کہ ایمان ہی پر اسے موت آئے، ورنہ ظاہر بات ہے کہ توبہ وایمان کے بعد اگر اس نے پھر شرک کا راستہ اختیار کر لیا، حتٰی کہ موت بھی اسے کفر وشرک پر ہی آئے تو مغفرت الٰہی کے بجائے عذاب کا مستحق ہوگا۔